پاکستان وومن کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بنگلادیشی ٹیم کو 20 رنز سے شکست دے دی ۔ پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کے 215 کا ہدف دیا تھا ۔
کراچی کے ساوتھ اینڈ کلب میں ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں بنگلادیش وومن ٹیم 215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 194 پر ڈھیر ہو گئی ۔ بنگلادیش کی طرف سے شرمین اختر اور شمیمہ سلطانہ نے اننگز کا آغاز کیا ۔ بنگلادیش کی پہلی وکٹ 25 رنز پر گری جب شرمین اختر 18 گیندوں پر 5 رنز بنا کر انعم امین کی گیند پر آؤٹ ہو گئیں ۔ دوسری وکٹ 36 کے مجموعی اسکور پر گری جب شمیمہ سلطانہ 26 گیندوں پر 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں ان کا وکٹ انعم امین نے حاصل کی ۔ بنگلادیش کی تیسری وکٹ 60 کے مجموعی اسکور پر گری ۔ لتامونڈل نے 32 گیندوں پر 16 رنز اسکور کئے ۔ ان کی وکٹ نداڈار نے حاصل کی ۔ چوتھی گرنے والی وکٹ فرغانہ حق کی تھی جنہوں نے 67 گیندوں پر 26 رنز اسکور کئے ان کی وکٹ اسماویہ اقبال نے حاصل کی ۔ پانچویں وکٹ 125 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب سلمہ خاتون 7 گیندوں پر 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں ان کی وکٹ ثنامیر نے حاصل کی ۔ چھٹی وکٹ ریتومینو کی گری جنہوں نے 10 گیندوں پر 7 رنز اسکور کئے اس وقت بنگلادیش کے مجموعی اسکور 141 رنز تھے ۔ 146 کے مجموعی اسکور پر بنگلادیش نے ساتویں وکٹ گری ۔ ساتویں آؤٹ ہونے والی کھلاڑی فہیمہ خاتون تھی جنہوں نے 9 گیندوں پر 2 رنز اسکور بنائے ۔ بنگلادیش کی آٹھویں وکٹ 190 کے مجموعی اسکور پر گری جب رومانہ احمد 97 گیندوں پر 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں ۔ ان کی وکٹ بسمہ معروف نے حاصل کی ۔ 192 کے مجموعی اسکور پر بنگلادیش نے نویں وکٹ جب جہاں آرا عالم 28 گیندوں پر 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں ۔ اس طرح بنگلادیش نے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز اسکور کئے ۔
پاکستان کی طرف سے انعم امین نے 3 وکٹیں جبکہ اسماویہ اقبال ، ثناء میر ، نداڈار ، عالیہ ریاض اور بسمہ معروف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورساری ٹیم 49.5 اوورز میں 214 رنز بنا کو آؤٹ ہو گئی ۔ اس طرح پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کے لئے 215 رنز کا ہدف دیا ۔ پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز جویرا خان اور سدراامین نے آغاز کیا ۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 19 کے مجموعی اسکور گری ، دوسری وکٹ 38 کے اسکور پر گری ، تیسری وکٹ 99 کے مجموعی اسکور پر گری ، چوتھی وکٹ بھی 99 کے مجموعی اسکور گری ، 111 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی پانچویں وکٹ گری ، 140 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی چھٹی وکٹ گری ، 176 کے اسکور پر پاکستان کی ساتویں وکٹ گری ، 208 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی آٹھویں وکٹ گری ، نویں وکٹ بھی 208 کے ہی مجموعی اسکور پر گری اور دسویں وکٹ 214 کے مجموعی اسکور پر گری ۔ پاکستان کی طرف سے سب نمایاں بلے باز بسمہ معروف رہیں جنہوں نے 128 گیندوں پر 92 رنز اسکور کئے ۔
بنگلادیش کی طرف سے سلمہ خاتون نے 3 ، جبکہ لتا مونڈل ، ناہیدہ اختر ، خدیجہ اور فہیمہ خاتون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ جبکہ پاکستان کی تین بلے باز رن آؤٹ ہوئیں ۔