ایف آئی اے نے انسانی اسمگلرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 261 اسمگلرز کو گرفتار کر لیا ۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق انسانی اسمگلرز کو اسلام آباد اور راولپنڈی میں چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا ۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار انسانی اسمگلرز سے 1200 سے زائد پاسپورٹ اور 5 کروڑ 80 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں ۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے گرفتارملزمان میں 6 انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز بھی شامل ہیں۔