ایرون فنچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں10 یا اس سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف برسبین میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں انہوں نے114 گیندوں پر9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے106 رنز بناکر یہ اعزاز حاصل کیا۔
ایرون فنچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں 10 یا اس سے زیادہ سنچریاں بنانے والے آسڑیلیا کے چھٹے اور مجموعی طور پر50ویں بلے باز بنے۔
دائیں ہاتھ کے اس افتتاحی بلے باز نے آسڑیلیا کے لئے سب سے کم اننگز میں او مجموعی طور پر5ویں سب سے کم اننگز میں10 سنچریاں بنانے والے بنے۔ اس سے پہلے آسڑیلیا کے لیے سب سے کم اننگز میں10 سنچریاں بنانے کا عزازڈیوڈ وارنر کے پاس تھا جنہوں نے85 ویں اننگ کے دوران ایسا کیا تھا۔
ایرون فنچ نے ابھی تک جو87 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں انکی83 اننگز میں38.26 کی اوسط کے ساتھ 10 سنچریوں اور 17 نصف سنچریوں کی مدد سے 3138 رنز بنائے ہیں۔
ڈیوڈ وارنر نے ابھی تک جن103 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں انکی101 اننگز میں44.40کی اوسط کے ساتھ14 سنچریوں اور 17 نصف سنچریوں کی مدد سے 4307رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے اپنی 10ویں سنچری85 ویں اننگ میں بنائی تھی۔
سب سے کم اننگز میں10 سنچریاں بنانے والے بلے باز جنوبی افریقا کے کونٹن ڈی کوک ہیں جنہوں نے اپنی 10ویں سنچری 55 ویں ایک روزہ بین الاقوامی میچ کی 55 ویں اننگ میں اسکور کی تھی۔ مجموعی طور پر انہوں نے ابھی تک 13 سنچریاں بنائی ہیں۔
ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے کم اننگز میں10 سنچریاں بنانے والے دوسرے بلے باز کا تعلق بھی جنوبی افریقa سے ہے۔ ہاشم آملہ نے اپنی10ویں سنچری 59 ویں ایک روزہ بین الاقوامی میچ کی 57 ویں اننگ میں اسکور کی تھی۔ مجموعی طور پر انہوں نے ابھی تک 26 سنچریاں بنائی ہیں۔
ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں12 سنچریاں بنانے والے بھارت کے شیکھر دھون نے اپنی10ویں سنچری78 ویں ایک روزہ بین الاقوامی میچ کی 77 ویں اننگ میں اسکور کی تھی۔
بھارت کے وراٹ کوہلی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے کم اننگزمیں 10 سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں میں چوتھے مقام پر ہیں انہوں نے ایسا 83ویں ایک روزہ بین الاقوامی میچ کی 80 ویں اننگ میں کیا تھا۔ ابھی تک انہوں نے32 سنچریاں اسکور کی ہیں جو موجودہ کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ ہیں۔