عمران خان کی سیاست مینارپاکستان سے ڈونگی گراؤنڈ میں اترگئی،پرویزرشید

264

وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے عمران خان کی سیاست 2 سالوں میں مینارپاکستان سے اتر ڈونگی گراؤنڈ تک آ گئی ہے ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا عمران خان کے امید وار اپنے نوٹوں کو ووٹوں میں تبدیل نہیں کر سکتے ۔ پرویزرشید کا کہنا تھا کہ ہری پورمیں عمران خان کی شکست خیبرپختونخوا میں ان کی ناکامی کا ثبوت ہے۔