جے آئی یوتھ انٹر اپارٹی انتخابات کے پانچویں مرحلے کا آغاز آج ہوگا

205

راولپنڈی (جسارت نیوز) جے آئی یوتھ انٹرا پارٹی کے پانچویں مرحلے کے انتخابات آج راولپنڈی شہر اور کینٹ کی پانچ یونین کونسلوں میں منعقدہوں گے ۔انتظامات اورتیاریوں کو گزشتہ روز حتمی شکل دے دی گئی۔ جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے نائب امیر سید عزیر حامد کی صدارت میں ضلعی دفتر سید مودودیؒ بلڈنگ میں ایک خصوصی اجلاس ہوا ۔ جس میں نائب امیر ضلع شیخ مسعود احمد ٗ سیکرٹری اطلاعات ملک محمد اعظم ٗجنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پی پی 13 منظور اکبر ٗ جے آئی یوتھ سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے قائم مقام صدر عمران خان اور الیکشن والی یونین کونسلوں کے عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس میں آج ہونے والے جے آئی یوتھ انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔ سید عزیر حامد نے کہا کہ جے آئی یوتھ انٹرا پارٹی الیکشن پی پی 11 یونین کونسل 33 ٗپی پی 12 یونین کونسل 3 اور 40 ٗ پی پی 13 یونین کونسل 42 اور چکلالہ کینٹ بورڈ وارڈ نمبر1 میں منعقد ہوں گے۔