بے روزگاری کا خاتمہ ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

223

اوستہ محمد(آئی این پی)وزیر اعلیٰ بلوچستا ن میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت قلیل مدت میں عوام کے مسائل حل کرنے اور صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے ۔ وہ اتوار کو حضرت باہو سلطان کے خانوادہ اور دربار عالیہ فیض سلطان کے سجادہ نشین پیر خالد سلطان اور سکند رسلطان کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری
ترجیحات عوام کی بلاامتیاز خدمت اور بلوچستان کو ترقی کے عمل میں دیگر صوبوں کے مساوی لانا ہے، صوبائی حکومت ٹیم ورک کی صورت میں کام کر رہی ہے کرپشن اور بد دیانتی سے پاک کلچر کو فروغ دیا جائے گا ،قومی وسائل کی تقسیم میں اقربا پروری کی حوصلہ شکنی کی جائے گی، میرٹ کو ترجیح دی جائے گی ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملازمتوں میں میرٹ کا معیار مقرر کیا گیا ہے بلوچستان سے بے روزگاری کا خاتمہ میری ترجیحات میں شامل ہے ۔