پاکستان اسٹاک: میں تیزی ،انڈیکس میں700 پوائنٹس، سرمائے میں129ارب روپے کا اضافہ

445

کراچی ( بزنس رپورٹر ) کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اور700سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای100انڈیکس 44800پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں129ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 92کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز کاروبار کا آغاز مثبت ہوا،مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہاﺅسز کی جانب سے سیمنٹ ،بینکنگ اور توانائی کے شعبوں میں خریداری دیکھی گئی جس کے سبب ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 44200،44300،44400،44500،44600،44700اور44800پوائنٹس کی 7بالائی حد یں بحال ہو گئیں ۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کاروں نے منافع بخش حصص میں نہ صرف سر مایہ کاری کی بلکہ مستقبل کے سودوں میں بھی دلچسپی ظاہر کی جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ مسلسل بلندیوں کی جانب گامزن دیکھی گئی ۔پیر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں718.86پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 44178.83پوائنٹس سے بڑھ کر 44897.69پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 347.53پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 22739.89پوائنٹس اور اکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31595.43پوائنٹس سے بڑھ کر 32046.91پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب29ارب83کروڑ15لاکھ89ہزار818روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 90کھرب93ارب 2کروڑ27لاکھ 1ہزار826روپے سے بڑھ کر 92کھرب22ارب 85کروڑ42لاکھ 91ہزار644روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 13ارب روپے مالیت کے 29کروڑ43لاکھ 54ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 10ارب روپے مالیت کے 20کروڑ94لاکھ 72ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز مجموعی طور پر 396کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 295کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،87میں کمی اور 14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ایم ٹیکس لمیٹڈ 1کروڑ96لاکھ ،پاور سیمنٹ 1کروڑ59لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1کروڑ53لاکھ ،پاک الیکٹرون 1کروڑ50لاکھ اور ازگارڈنائن 1کروڑ28لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتو ں کے اعتبا ر سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 301.00روپے کے اضافے سے 7900.00روپے اور صنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت 77.67روپے کے اضافے سے 1631.20روپے پر جا پہنچی جبکہ یونائیٹڈ برانڈز اور مری بریورے کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 28.00اور 20.84روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد یونائیٹڈ برانڈز کے حصص کی قیمت کم ہو کر 535.00روپے اور مری بریورے کے حصص کی قیمت کم ہو کر 785.16روپے پر آ گئی ۔