مغرب م?? سوشل م???ا طلاقو? ?ا ب?ا سبب قرار

225

مغر ب میں سوشل میڈیا شادی شدہ جوڑوں کے ازدواجی تعلقات کے لیے بڑا خطرہ بن گیا۔ہر سات میں سے ایک طلاق کی وجہ ٹوئٹر اور فیس بک کو قرار دے دیا گیا جب کہ میاں بیوی میں ہفتے کے دوران ایک چپقلش کی وجہ بھی سوشل میڈیا سے پیداہونے والی بد گمانیاں ہیں۔
آسٹریلیا میں ہونے والی تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا خصوصاًفیس بک شادی شدہ جوڑوں کے تعلقات میں نہ صرف لڑائی بلکہ طلاق کی بڑی وجہ بنتا جارہا ہے۔
مشہورآسٹریلوی قانونی فرم سلیٹر اینڈ گورڈن نے اپنے موکلین کے سوشل میڈیا سے وابستہ طلاق کے واقعات کے بعد یہ تحقیق کی ہے جس میں ان کے موکلین نے اسکائپ، ٹویٹر، واٹس ایپ، فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز کو اپنے روزبروز خراب ہوتے ہوئے ازدواجی تعلقات کی وجہ قرار دیا۔
وکیل نے اپنی تحقیق میں بتا یا کہ ہر سات میں ایک شادی شدہ جوڑے کی طلاق کی بڑی وجہ سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی جاسوسی ہے اور اس اقدام سے طلاقوں کی شرح میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا کی وجہ سے پیدا ہونے والی بدگمانی ہفتے میں ایک دفعہ جھڑپ کی وجہ بنتی ہے جب کہ 17 فیصد جوڑوں نے کہا کہ سوشل میڈیا روزانہ لڑائی کی وجہ بنتا ہے۔
فرم کے مرتب کردہ اعدادوشما ر کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں کے درمیان ٹوئٹر یا فیس بک کے باعث طلاق کی شرح نہ ہونے کے برابر تھی تاہم اب سوشل میڈیا کی وجہ سے طلاقیں  ایک عام بات ہوتی جارہی ہے۔