کراچی میں وفاق کے منصوبے‘ وزیراعظم جائزے کیلیے29جنوری کو پہنچیں گے

246

کراچی ( رپورٹ: محمد انور) وفاق کے تعاون سے کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم خاقان عباسی29 جنوری کو کراچی آئیں گے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے دورے کے دوران وہ لیاری ایکسپریس وے، گرین لائن بس، فراہمی آب منصوبے کے فور اور سیوریج
کے منصوبے ایس تھری کا جائزہ لیں گے۔ انہیں جاری منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اس دورے کے دوران رہائش کے کسی منصوبے کا بھی اعلان کریں گے جبکہ جاری منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی دیں گے۔ وزیراعظم دورے کے دوران پولیس مقابلے میں ہلاک کیے جانے والے نقیب اللہ کے والدین سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ امن وامان کے حوالے سے گورنر ہاوس میں خصوصی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔