قائمقام ایس ایس پی لسبیلہ عبدالرؤف بڑیچ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

102

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) قائمقام ایس ایس پی لسبیلہ عبدالرؤف بڑیچ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے پولیس سروسز گروپ کے گریڈ 18 کے آفیسر محمد ہاشم کا ایس پی ہیڈ کوارٹر کوئٹہ سے تبادلہ کرکے ایس ایس پی لسبیلہ تعینات کردیا ہے جبکہ ان کے پیشرو قائمقام ایس ایس پی لسبیلہ ڈی ایس پی عبدالرؤف بڑیچ کو سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ سونے کی چڑیا کہلانے والی ایس ایس پی لسبیلہ کی پوسٹ پر جونیئر افسران کی تعیناتی پر پولیس پر سخت تنقید کی جارہی تھی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے بھی یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ لسبیلہ میں پولیس آفیسران ماہانہ کروڑوں روپے کی رشوت اہم حکومتی شخصیات کو فراہم کرتے ہیں۔