??لنا ??س? م?? بنگلاد?ش ن? پا?ستان ?? خلاف برتر? حاصل ?رل?

186

کھلنا ٹیسٹ میں بنگلادیشی بلے بازوں نے پاکستانی جیت کا خواب چکنا چور کرتے ہوئے میچ ڈران کی جانب گامزن کردیا ہے۔
میزبان ٹیم کے اوپنرز نے ریکارڈ پارٹنرشپ کی بدولت نہ صرف پاکستان کی پہلی اننگز کا 296رنز کا خسارہ ختم کردیا بلکہ 15رنز کی برتری بھی حاصل کرلی ہے۔
اوپنرز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت میزبان ٹیم میچ میں واپس آگئی اور میچ کو ڈراکی جانب گامزن کرکے پاکستانی فتح کی امیدوں کو خاک میں ملادیا۔
گرین کیپس کو پہلی کامیابی 312رنز پر امرالقیس کی وکٹ کی صورت میں ملی جو 150بناکر ذوالفقار بابر کا شکار بنے۔
بائیں ہاتھ کے بیٹسمین تمیم اقبال 156رنز پر بیٹسمین کررہے ہیں جب کہ ان کا ساتھ دینے مومن الحق آئے ہیں ۔