کوئٹہ‘قائمقام ایس ایس پی لسبیلہ عہدے سے برطرف

171

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)قائمقام ایس ایس پی لسبیلہ عبدالرؤف بڑیچ کو عہدے سے ہٹادیاگیا۔پولیس کے اعلیٰ حکام کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے پولیس سروسز گروپ کے گریڈ18کے افسر محمد ہاشم کا ایس پی ہیڈ کوارٹر کوئٹہ سے تبادلہ کرکے ایس ایس پی لسبیلہ تعینات کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے یہ الزام عائد کیاگیا تھا کہ لسبیلہ میں پولیس افسران ماہانہ کروڑوں روپے کی رشوت اہم حکومتی شخصیات کو فراہم کرتے ہیں۔