۔2018ء کا پہلا چاند گرہن 31 جنوری کو ہو گا۔ یہ مکمل گرہن ہو گا اور یہ مہینے کے دوسرے پورے چاند کے ساتھ نظر آئے گا، جسے عام طور پر بلیو مون یا نیلا چاند بھی کہا جاتا ہے۔ اس طرح کا نظارہ گزشتہ 151 سال میں نظر نہیں آیا ہے۔
یہ گرہن آدھی رات کو لگے گا اور بحرِ اوقیانوس اس وقت چاند کی سمت ہو گا۔ وسطی اور مشرقی ایشیا، انڈونیشیا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے کافی حصوں میں چاند کا دلکش نظارہ دیکھا جا سکتا ہے۔ مغربی ایشیا، برِصغیر پاک و ہند، مشرقِ وسطیٰ اور مشرقی یورپ میں جب چاند طلوع ہو گا تو گرہن شروع ہو چکا ہو گا۔ الاسکا، ہوائی اور شمال مغربی کینیڈا میں یہ گرہن شروع سے آخر تک دیکھا جا سکتا ہے۔
اس سال کے بعد اگلی مرتبہ ایسا 31 دسمبر 2028ء کو ہو گا اور اس کے بعد 2037ء کو۔ یہ دونوں گرہن مکمل ہوں گے۔ 2017ء سے پہلے چاند کا 8 فیصد جزوی گرہن 31 دسمبر 2009ء کو لگا تھا لیکن بلیو مون کا مکمل گرہن آخری مرتبہ 31 مارچ 1866ء کو لگا تھا۔ اس حساب سے بلیو مون کا مکمل گرہن 151 برس میں پہلی مرتبہ لگ رہا ہے۔
اسپیس ڈاٹ کام ویب سائٹ کے مطابق اس گرہن کو دیکھنے کے لیے سب سے بہتر جگہ مشرقی ایشیا، انڈونیشیا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا ہے۔