?راچ? ?? سند?? مسلم سوسائ?? ?? عمارت م?? آتشزدگ?

237

کراچی کی سندھی مسلم سوسائٹی کی ایک عمارت میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈکی 5گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
شہر کے پوش علاقے سندھی مسلم سوسائٹی پی ای سی ایچ ایس کی ایک رہائشی عمارت میں چوتھی منزل پر آگ بھڑک اٹھی ۔پہلے درجے کی آگ کو بھجانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 5گاڑیاں پہنچ چکی ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ عمارت سےلوگوں کو باہر نکالا جارہا ہے تاہم اب بھی کئی افراد عمرات میں پھنسے ہوئے ہیں۔
قبل ازیں جامع کلاتھ کے گودام میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔کھلونوں کے گودام میں لگی پر فائربریگیڈ کی 4گاڑیوں نے ایکھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔