ترک افواج کا فوجی آپریشن 260 کرد باغی اور داعش کے جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

941

استنبول : ترک افواج نےشام میں جاری فوجی آپریشن میں 260 کرد باغی اور داعش کے جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے ترک افواج کی جانب سے شام کے علاقےعفرین میں گزشتہ 5روز سے جاری آپریشن میں کرد باغی ملیشیا اور داعش کے جنگجوؤں سمیت 260 ارکان ہلاک کردئیے ہیں ۔

شام کے جنوب مشرقی  علاقےعفرین میں بڑےپیمانے پرداعش اورباغی شامی ملیشا کے علاقوں پرقبضہ کرلیاہےجبکہ فوجی آپریشن میں ترک فوج کا ایک سپاہی بھی شہید ہوگیاہے۔

عالمی طاقتوں کی جانب سے ترکی پر دباؤ بڑھایا جارہا ہے۔امریکی حکومت نے عفرین میں جاری ترک فوج کی کارروائی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ کرد باغی ملیشیا اور ترکی مزاکرات ذریعے معاملات کوحل کریں۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن اورفرانسیسی صدر میکرون نے بھی اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوگان سےٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ،ترک افواج کی شام کے علاقے عفرین میں فوجی کارروائی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ شام کی خود مختاری کا احترام کیا جائے۔

واضح رہے کہ ترکی نے موقف اختیا ر کیا ہے کہ عفرین میں داعش اور کرد ملیشاکے ارکان کو امریکی حمایت حاصل ہے جوکہ ترکی کی خودمختاری اور سلامتی کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں ۔

یاد رہے کہ ترک فوج گزشتہ 5روز  سے شام کے علاقے عفرین میں فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔