صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے حکمرانوں سمیت سب نے ملکر اس ملک کو لوٹا ہے ، پی آئی اے کے ایک جہاز کے لئے 700 ملازم رکھے ہوئے ہیں ۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو جائے گا ۔
کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کرپشن نے اس ملک کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے ، ناصرف حکمرانوں بلکہ جس کا جتنا بس چلا اس نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے ۔ ان کا کہنا تھا 2016 تک 3 ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈاسٹیشن میں شامل کر لی جائے گی ۔
صدرممنون حسین کا کہنا تھا چین سے ہماری دوستی مثالی ہے ، جب سے اقتصادی راہداری منصوبے کی بنیاد ڈالی گئی اس وقت سے بہت سارے ممالک نے پاکستان کے خلاف سازشیں شروع کر دی ہیں ۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پی آئی اے میں ایک جہاز پر 700 ملازم ہیں ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ وسائل کو ضائع نہ کیا جائے گا ۔ اسٹیل ملز اس وقت 12 ارب روپے کی مقروض ہے ۔