بینک منظم طورپرجعلی کرنسی کی گردش میں ملوث نہیں،اسٹیٹ بینک

213

ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے اس الزام کی تردید کرتے ہیں کہ بینک منظم طور پر جعلی کرنسی گردش میں لانے میں ملوث ہیں ۔

ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کہا گیا ہے کہ جعلی نوٹوں کے مسئلے سے نمٹنے کیلیے کئی اقدامات کیے ہیں، 2005 سے بہتر حفاظتی معیار کے نوٹوں کی نئی سیریز جاری کرنا شروع کی ۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بینک 2017 کے آغاز سے مشینی تصدیق شدہ نوٹ جاری کرنے کے پابند ہونگے۔ ترجمان کے مطابق عوام کو نوٹوں کی حفاظتی خصوصیات سے آگاہ کرنے کیلیے مہم چلا رہے ہیں، اس سلسلے میں دستاویزی فلم اور موبائل ایپلیکیشن بھی تیارکی گئی ہے۔