امریکا میں آدمی نے کتے کو کاٹ لیا

789

امریکامیں انوکھا واقعہ، آدمی نے کتے کو کاٹ لیا، پولیس نے اس الزام میں اس شخص کو گرفتار کرلیا۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرنلزم میں خبر کی اہمیت بتاتے ہوئے سب سے پہلا اصول یہی سکھایا جاتا ہے کہ اگر کتا آدمی کو کاٹ لیتا ہے تو یہ کوئی خبر نہیں ہوتی لیکن اگر انسان کتے کو کاٹتا ہے تو یہ خبر ہوتی ہے۔ اسی طرح کا ایک واقعہ امریکہ کے شہر ہوسٹن میں پیش آیا ہمپشائر کے رہنے والے ایک شخص نے گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس کے واچ ڈاگ کو بڑے کپڑے میں دبوچ کر اس کے سر پر کاٹ لیا۔ پولیس نے اس الزام میں اس شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔