فوجی فرٹیلائزر کاروباری عوامل میں ایس اے پی ڈیجیٹل کور پر چلی گئی

501

پاکستان وژن 2025ءکا ہدف جی ڈی پی میں پاکستان کی زرعی شراکت داری کو بڑھانے کے قابل بناتا ہے
کراچی ۔ ٹیکنالوجی کے ذریعے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں پاکستان کی زرعی شراکت داری کے فروغ کے اہداف پاکستان وژن 2025ءکو فعال کرنے کے لئے پاکستان کی سب سے بڑی کھاد کمپنی فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) رئیل ٹائم تجزیات کے لئے ایک ڈیجیٹل کور پر چلی گئی ہے۔ ایف ایف سی نے ایس اے پی S/4HANA اگلی نسل کے کاروباری سوٹ کو کامیابی سے اختیار کرلیا ہے۔ پاکستان وژن 2025ءکے مطابق زراعت پاکستانی معیشت کا ایک ستون ہے جو 45 فیصد افرادی قوت اور 21 فیصد جی ڈی پی میں نمائندگی کرتا ہے۔ وژن کا مقصد کسانوں کو 20 فیصد مزید موثر بنانے کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال، 40 فیصد تک فصل کی پیداوار کے فرق میں کمی اور فصلوں کے نقصانات کو 50 فیصد تک کم کرنا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری میں بھی زرعی ٹیکنالوجی میں مضبوط سرمایہ کاری دیکھی جا رہی ہے۔ ”ایس اے پی S/4 HANA کی جانب سے فراہم کی گئی جدید اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کی جدتوں پر توجہ دینے کے ذریعے ایف ایف سی روائتی انتظامی تجربات کے ساتھ پہلے سے ناممکن مقام حاصل کرنے کیلئے اپنے کاروباری عوامل میں اصلاحات کے قابل ہوئی ہے۔“ لیفٹیننٹ جنرل شفقات احمد (ریٹائرڈ) سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے کہا۔ ”میں اس سنگ میل کے حصول پر اپنی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔“ایس اے پی پاکستان کے کنٹری منیجر ثاقب احمد نے کہا ”ڈیجیٹل اصلاحات پاکستان کی اقتصادی ترقی میں حصہ لیں گی۔ ڈیٹا تجزیات زیادہ پیداواری کاروباروں کے لئے متحرک منصوبہ بندی کو فعال کر سکتے ہیں۔ ایک ڈیجیٹل موہرا ہونے کے طور پر ایف ایف سی زرعی شعبہ کی پیداوار کو مضبوط بنانے کے لئے ڈیجیٹل حلوں میں مدد کے ساتھ پاکستان وژن 2025ءکے لئے زرعی جدت کے اہداف کے فروغ دے رہی ہے۔“ ایف ایف سی نے وسیع کاروباری جدت میں سہولت کی فراہمی کیلئے مارکیٹ کے مایہ ناز کاروباری سوٹ سسٹم پلیٹ فارم میں ذہانت پر مبنی صلاحیتوں کو کامیابی سے اختیار کیا ہے۔ کاروباری ماڈلز میں تبدیلیوں، نئی مصنوعات اور خدمات میں سہولیات کی فراہمی، زیادہ افادیت پیدا کرنے اور انتظام کے ایک نئے کلچر کا استعمال میں ڈیٹا کا جارحانہ استعمال ہوتا ہے۔ کمپنیاں جو ڈیجیٹل اصلاحات کے ساتھ زیادہ کامیاب تھیں وہ صرف یہ نہیں تبدیل کرتیں کہ وہ کیا کرتے ہیں، وہ تبدیل کرتی ہیں کہ وہ کیسے کرتے ہیں“ سید فاخر الحسن، ہیڈ آف آئی ٹی، فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے کہا۔ ”بہتر کاروباری عوامل، نقل و حرکت اور ہمارے سپلائی چین میں حقیقی وقت میں تجزیات کے استعمال سے ہم اپنی سیلز فورس اور صارفین کی کھاد کے حصول میں مدد کر سکتے ہیں جو ان کی زیادہ پیداواری فارمز کے حصول اور کاروبار کی ترقی میں مدد کر سکتے ہیں۔“