گوادرمیں عالمی ایکسپوکی تیاریاں مکمل

362

گوادر میں پہلی دوروزہ عالمی نمائش 29جنوری سے شروع ہوگی۔نمائش میں اڑھائی سو سے زائد ملکی اور غیرملکی کمپنیاں شرکت کریں گی۔

گوادرپورٹ اتھارٹی اور چینی کمپنی کے اشتراک سے گوادر میں پہلی دو روزہ عالمی نمائش انتیس جنوری کو سجے گی۔ نمائش کو انٹرنیشنل گوادر ایکسپو 2018ء کا نام دیا گیا ہے جس میں250سے زائد ملکی اور غیرمکی کمپنیاں حصہ لیں گی۔13ممالک کے سفیر بھی شریک ہوں گے۔ ایکسپو کے موقع پر 60 ایکڑ پر محیط گوادر فری زون کے پہلے مرحلے کا افتتاح بھی ہوگا۔

گوادر فری زون میں بزنس سینٹر، ڈسپلے سینٹر کی تعمیر بھی مکمل ہوچکی ہے۔ بزنس سینٹر میں چینی اور پاکستانی مصنوعات نمائش کیلئے رکھی جائیں گی۔

حکام پرامید ہیں کہ انٹرنیشنل ایکسپو کے انعقاد سے بین الاقوامی سرمایہ کار گوادر کا رخ کرینگے۔