جماعت اسلامی ضلع اٹک کا اجتماع ارکان و کارکنان 28 جنوری کو ہوگا

189

اٹک (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی ضلع اٹک کا ایک روزہ ضلعی اجتماع ارکان و کارکنان اتوار 28جنوری صبح ساڑھے نو بجے منعقد ہوگااور شام 5بجے تک المرکز اسلامی الخدمت کمپلیکس دارالسلام کالونی کی مرکزی جامع مسجد میں جاری رہے گا ۔مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں مقصود احمد ایڈووکیٹ ہوں گے۔ اجتماع میں ضلع بھر سے جماعت اسلامی کے ارکان و کارکنان مردو خواتین شریک ہونگے ،خواتین کے لیے اجتماع گاہ جامعۃ المحصنات میں باپردہ انتظام ہو گا ۔ اجتماع میں باہمی اخوت و محبت کا فروغ ،توسیع دعوت کے لیے لائحہ عمل ،تنظیمی استحکام اور دیانت دار قیادت کی ضرورت کو عوامی مطالبہ بنانے کے لیے حکمت عملی طے کی جائیگی۔ اجتماع سے قائم مقام امیر ضلع سردارا مجد علی خان ، ڈائریکٹر آفاق شاہد وارثی، ضلعی سیکرٹری میاں محمد جنید،نائب امرائے ضلع اقبال خان امیدواربرائے این اے 62، قاری خورشید احمد اورمولانا محمد اسلم ہاشمی قیم پی پی 18بھی خطاب فرمائیں گے۔