راولپنڈی میں6سالہ بچی کوہوس کا نشانا بنا نے والا ملزم گر فتار

158

راولپنڈی(آن لائن)تھانہ صدر بیرونی کی چوکی رنیال کے علاقے میں درندہ صفت شخص نے مبینہ طور پرایک 6سالہ بچی کو اپنی ہوس کا نشانا بنا ڈالاتاہم بروقت اطلاع پر پولیس نے ملزم کو
گرفتار کر کے متاثرہ بچی سمیت میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔اطلاعات کے مطابق 6 سالہ ملائیکہ نوردکان پر چیز لینے گئی تھی کہ مسعود نامی شخص اسے ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور اسے ہوس کا نشانہ بناڈالا۔بچی نے گھر آکر والدہ کو بتایا کہ مسعود نامی شخص نے اس سے زیادتی کی۔متاثرہ بچی کے والدنے رنیال پولیس کو درخواست دے دی جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے ملزم اور کم عمر بچی کو میڈیکل کے لیے بے نظیر بھٹو اسپتال منتقل کردیا۔