صولت مرزا ??نئ???ت? وارن? جار?،12مئ? ?و پ?انس?

227

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے کارکن صولت مرزا کے 12مئی کے لیے ڈیتھ وارنٹ جارے کردیے۔
ایم ڈی کے ای ایس سی کے قتل میں سزائے موت پانے والے مجرم صولت مرزا کے معطل کیے گئے ڈیتھ وارنٹ کی میعاد 30اپریل کو ختم ہوگئی جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایک بار پھر ڈیتھ وارنٹ جاری کردیے۔ڈیتھ وارنٹ 12مئی کے لیے جاری کیے گئے ہیں اورصولت مرزا کو رواں ماہ کی 12تاریخ کو صبح 4بجے مچھ جیل میں پھانسی دی جائے گی۔
واضح رہے کہ صولت مرزا کے الزامات کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی نے حال ہی میں مجرم سے تفتیش کی جس میں صولت مرزا نے ایم کیوایم کی لیڈر شپ پر لگائے گئے الزامات کو دہرایا۔