پالپا نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں مشروط طور پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔ صدر پالپا کا کہنا ہے قائمہ کمیٹی کے چیئرمین اور ممبران کی گارنٹی پر ہڑتال ختم کر رہے ہیں ۔
اسلام آباد: چیئرمین قائمہ کمیٹی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پالپا نے چیئرمین قائمہ کمیٹی کی گارنٹی پر مشروط طور پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ تمام فریقین معاملات کے حل کے لئے آج ہی بیٹھیں ۔ چیئرمین کمیٹی نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام معاملات حل کرنے کی رپورٹ کمیٹی میں پیش کی جائے ۔ چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کمیٹی جمعے کے روز سول ایوی ایشن سمیت دیگر حکام کے ساتھ بیٹھیں ۔
صدر پالپا عامر ہاشمی کا کہنا تھا ہم تمام معاملات حل کرنے کے لئے تیار ہیں ، ہم تمام معاملات حل کرنے کے لیے تیار ہیں۔