رینجرزکے خلاف اشتہارات،ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی ، وزیراعلیٰ سندھ

158

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ رینجرز مخالف اشتہارات کی اشاعت کا نوٹس لے لیا گیا ہے ، معاملے کی تحقیقات ہو رہی ہیں ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا رینجرز اور پولیس کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہو گی، کراچی میں امن و امان کے قیام میں رینجرز اور پولیس کی بڑی خدمات ہیں۔ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ رینجرز اور پولیس دونوں ادارے ہمارے لئے محترم ہیں۔