رینجرزمخالف اشتہارات کا مقصد کراچی کا امن تباہ کرنا ہے،ترجمان

167

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ ایک پولیس افسر کی طرف سے رینجرز کے خلاف اشتہارات کراچی کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے، حکمت علی کےتحت عوام کی نظرمیں رینجرز کی کارکردگی کوگرانےکی کوشش کی جارہی ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اخباروں میں چھپنے والے اشتہارات ایک پولیس افسر کی جانب سے جاری کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق اشتہارات کے مندرجات جھوٹ پر مبنی ہے، رینجرز اس معاملے کی تہہ تک پہنچے گی ۔ ترجمان کے مطابق اشتہارات کراچی کا امن تباہ کرنے کی سازش ہیں، اشتہار کا مقصد کراچی آپریشن کو نقصان پہنچانا ہے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز اس جھوٹے اشتہارات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتی ہے۔