اوکاڑہ:وزیراعظم کا کسان پیکج محض دکھاوا ہے،شاہ محمود قریشی

347

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ساتھ تبدیلی کیلئے دیا، آج لڑائی ایک اوردو نمبر کی سیاست کی ہے، پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے ایک نمبر قیادت چاہیے۔

اوکاڑہ میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا اوکاڑہ : اقتدار نہیں تبدیلی کے لیے پی ٹی آئی میں آیا، سیاست نظریے کی ہوتی ہے یا مفاد کی ، ملک میں اب نظریات کی سیاست ہونی چاہیے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اختیار کے ذریعے آگے بڑھنے نہیں آیا، تحریک انصاف نے عوامی سیاست کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام غریب سے غریب تر ہوتے جا رہے ہیں، کسان پیکج محض دکھاوا ہے، اوکاڑہ کے کسان بتائیں کیا انھیں ان کا حق ملا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا اگرایم پی اےکابھائی الیکشن کمشنرہوگاتو شفاف انتخابات کیسے ہوں گے، تھرپارکر میں پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کا بھائی الیکشن کمشنر ہے، پیپلز پارٹی نے صرف مفادات کی سیاست کی ، آج اوکاڑہ پیپلز پارٹی کا لاڑکانہ نہیں۔