وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے آج عمران خان نے جھوٹوں کے عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ، نوازشریف نے اس سال 40 لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا ، 300 کنال کے گھر میں رہنے والے بتائیں کتنا ٹیکس دیا ؟
عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹ بولنے کی عادت ترک نہیں کرسکتے، آج اوکاڑہ جلسے میں عمران خان کے چہرے پر ہار عیاں تھی۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا پیپلزپارٹی اور ق لیگ کے بھگوڑے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں، عمران خان کی تقریر نوازشریف کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف ہوتی ہے، خیبرپختونخوا حکومت نے غیرملکی ایجنسی سے کروڑوں ڈالرز حاصل کئے۔
وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا ہم ماضی کی حکومتوں کے قرضے ادا کر رہے ہیں، عمران خان جھوٹوں کےعالمی چیمپئن کا اعزازحاصل کرچکے ہیں، پاکستان کی ترقی پر تنقید پاکستان کے دشمن اور انکے ایجنٹ ہی کر سکتے ہیں۔