بارہویں جما عت تک قرآن کی تعلیم لا زمی ہے‘سر دار محمد یوسف

208

راولپنڈی (صباح نیوز) وفا قی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حکومت نے 12ہویں جماعت تک قرآن پاک کی تعلیم بمعہ ترجمہ لازمی قر ار دے دی ہے اس لیے نجی تعلیمی ادارے بھی حکومتی فیصلے پر من و عن عمل درآمد کریں۔ان خیالات کا اظہا ر انہو ں نے آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے زیر اہتما م سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر برا ئے ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی قاضی ظہور الحق کے اعزاز میں منعقد الوداعی پارٹی میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا
سردار یوسف نے کہا کہ مسلم لیگ ن عدالت عظمیٰ کا بے حد احترام کرتی ہے لیکن نجی تعلیمی ادا رو ں کو ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز کی حدود سے با ہر نکالنے کے فیصلے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جاتا تو بہتر تھا‘ اب کنٹونمنٹ بورڈز کی ذمے داری ہے کہ وہ ان تعلیمی اداروں کو متبادل جگہ فراہم کرے پھر منتقلی کرے کیونکہ ان نجی تعلیمی اداروں میں کئی لا کھ طلبہ زیر تعلیم اور ہزارو ں اساتذہ کا روزگار وابستہ ہے‘ اسی طرح ہزاروں گھرانو ں کا چولہا ان نجی تعلیمی ادارو ں سے جل رہا ہے۔