یورپی وزرائے خزانہ کا ٹیکس سے متعلق معلومات کے تبادلے کے خودکار نظام پر اتفاق

206

یورپی وزرائے خزانہ نے ٹیکس سے متعلق معلومات کے تبادلے کے خودکار نظام پر اتفاق کرلیا ہے۔

برسلز: یہ بات یورپی کونسل کے صدر دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہی گئی۔ یہ نظام یورپی یونین کے تمام رکن ممالک میں یکم جنوری 2017ء سے رائج ہو جائے گا جس سے یورپ کی بڑی کمپنیوں کے لیے ٹیکس چوری کرنا اور اپنا منافع کم دکھانا مشکل ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ یورپی وزراءکی جانب سے یہ فیصلہ لکسمبرگ میں بڑے کاروباری اداروں کو ٹکیس میں چھوٹ دینے کے واقعات منظر عام پر آنے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔