پاکستان کے قیامت خیز زلزلے کو 10سال بیت گئے

677

آزاد کشمیر میں آنے والے قیامت خیز زلزلے کو 10 سال گزر گئے ۔ نیوبالا کوٹ سٹی نہ بن سکا ۔

وفاقی اور کے پی کے کی سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا ۔ صوبائی حکومت حاص شدہ اراضی ایرا کے حوالے کر کے 4 ارب روپے بروقت دے دے تو منصوبہ دو سال میں مکمل ہو سکتا ہے ۔

8 اکتوبر 2005 کو آنے والے زلزلے نے بہت کچھ ملیامیٹ کردیا تھا ۔ ایک رپورٹ کے مطابق بالا کوٹ شہر کے پی کے ضلع مانسہرہ کا ایک تاریخی مذہبی اور سیاحتی مقام کہلاتا ہے یہ علاقہ زلزلے کی فالٹ لائن پر واقع ہے ۔

2005 میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ نیوبالا کوٹ شہر آباد کر لیا جائے گا ۔ 1000 کنال اراضی پر 7 جولائی 2007 ء کو ہاؤسنگ منصوبے کا آغاز کیا گیا ۔ منصوبے کے لئے 8444 کنال اراضی حاصل کی جا چکی ہے ۔ ستمبر 2009 میں شاہرات ، پانی کی سپلائی ، سیوریج لائن سمیت 52 فیصد انفراسٹرکچر بھی بنایا گیا ۔ منصوبے پر 4 ارب روپے سے زائد خرچ ہو چکا ہے ۔ مگر باقی کام تاحال مکمل نہیں ہو سکا ہے.