متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما واسع جلیل نے دعویٰ کیا ہے کہ رینجرز نے رابطہ کمیٹی کے رکن کمال ملک کو انکی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا ہے۔
واسع جلیل نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کمال ملک کو حراست لے لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کمال ملک کو نارتھ ناظم آباد میں ان کے گھر سے رینجرز نے حراست میں لیا ہے۔ واسع جلیل کے مطابق کمال ملک گلبرگ کے سابق ٹاؤن ناظم رہ چکے ہیں۔
ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل نے اپنے ٹیوٹر پیغام میں کہا ہے کہ رینجرز نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں چھاپہ مار کر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کمال ملک کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ واسع جلیل کے مطابق کمال ملک گلبرگ کے سابق ٹاؤن ناظم رہ چکے ہیں۔ مبینہ طور پر حراست میں لئے گئے کمال ملک کی ایک سال قبل گردوں کی پیوند کاری بھی کی جا چکی ہے۔
دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ذرائع کی جانب سے اس خبر کی کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔