ترقی کی دوڑ میں اردو زبان پیچھے کیوں رہ جائے، قومی زبان کی لغت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اردو ڈیجیٹل ویب ایڈیشن کا آغاز کردیا گیا، صدر مملکت نے افتتاح کردیا، ممنون حسین کہتے ہیں اردو لغت نے ایک ہزار سال کی ثقافتی روایت کو محفوظ کردیا۔
مشکل اردو الفاظ کے معنی اب صرف ایک کلک کی دوری پر، اردو لغت بورڈ نے اردو لغت ڈیجیٹیل ویب ایڈیشن کا اجراء کردیا۔ افتتاح کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ آج اردو پورے علمی جاہ و جلال کے ساتھ عالمی زبانوں کی صف میں کھڑی ہوگئی۔
ادبی حلقے نے بھی اردو ڈیجیٹل ویب ایڈیشن کے آغاز کو اردو کی ترقی میں اہم سنگ میل اور انقلابی قدم قرار دیا۔
ہزاروں روپے میں ملنے والی 22 جلدوں پر مشتمل اردو لغت اب صرف کمپیوٹر پر ہی نہیں بلکہ موبائل اپیلی کیشن کی صورت میں بھی دستیاب ہے۔