نوازشریف کی گرفتاری تک انصاف ممکن نہیں،عمران خان

145

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ جب نیب وزیراعظم نواز شریف کو نہیں پکڑی گی انصاف ممکن نہیں ۔ نندی پور پروجیکٹ پانچ دن چلنے کےبعد بند ہوگیا ، گردشی قرضے 600 ارب سے زائد کے ہو گئے ہیں ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کرپشن کی تفصیلات میڈیا سے شیئر کروں گا ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کہا تھا کہ لوڈشیڈنگ 6 ماہ میں ختم کر دیں گے ، پھر حکومت نے 2017 تک لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کیا جبکہ نیپرا کا کہنا ہے کہ 2020 تک لوڈ شیڈنگ کسی صورت ختم نہیں کی جا سکتی ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نیپرا رپورٹ کے مطابق واپڈا کو 980 ارب روپے کا نقصان ہوا ، نیپرا رپورٹ کے مطابق عوام کو 70 فیصد سے زائد بل بھیجے گئے۔

سربراہ تحریک انصاف نے وزیراعظم نوازشریف پر الزام عائد کیا کہ میاں صاحب نے دو شوگر ملز لگائیں اور بھارت کے ساتھ 60 ملین ڈالرز کا کاروبار کیا ۔ میاں صاحب نے ایل ڈی اےمیں3ہزارپلاٹ غیرقانونی طورپربانٹےگئے ۔ پیپلزپارٹی کےدورمیں شروع ہونے والا 22 ارب کا نندی پور پروجیکٹ 84 ارب تک پہنچ گیا جبکہ پروجیکٹ پانچ دن چلنے کے بعد بند ہو گیا ۔ نندی پور پروجیکٹ کاآڈٹ ایشیائی ترقیاتی بینک سےکرایاجائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائےگا ۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ قائداعظم سولر پاورپراجیکٹ سےمہنگی بجلی پیداکی جا رہی ہے، اور تو اور 100 میگاواٹ کے پروجیکٹ سے 10 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، اتنےمہنگے پراجیکٹ پر ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کی جائیں۔ گھریلوصارفین سے 80 فیصد سےزائد بل وصول کیے جا رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایل این جی کا منصوبہ بھی بہت بڑا فراڈ ہے۔ قومی ایئرلائن نقصان میں ہے ، نجی ایئر لائنز کروڑوں روپے کا منافع کما رہی ہیں، ہڑتال کے دوران پی آئی اے کو 40 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، جبکہ ایک نجی ایئرلائن نے پالپا پی آئی اے ہڑتال کے دوران 9 کروڑ روپے کا فائدہ اٹھایا۔