چار مل?? ?ا?? ?ورنامن? م?? آس?ر?ل?ا ن? پا?ستان ?و 6-0س? چت ?رد?ا

226

آسٹریلیا نے پاکستان کو 4ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پاکستان کو چھ صفر سے شکست دے دی۔
ہوربارٹ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم آغاز سے ہی گرین شرٹس پر حاوی  رہی اورچاروں  شانے چت کرتے ہوئے چھ صفر سے کامیابی حاصل کرلی۔
آسٹریلوی ٹیم نے جارحانہ انداز اپنایا اور پاکستانی گول پر تابڑتوڑ حملے کیے، میزبان ٹیم نے پاکستان کی دفاعی لائن کو مکمل طور پر تباہ کرتے ہوئے 6گولز داغے جب کہ قومی ٹیم خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی اور کوئی کھلاڑی گیند کو جال میں پہنچانے میں ناکام رہا ۔