چپس کے ڈبے میں کنگ کوبرا

715

امریکہ میں ایک شخص نے چپس کے کین میں 3زندہ سانپ بھر کر اسمگل کردیئے،ملزم نے اعتراف جرم کرلیا جس کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روڈریگو فرانکو نامی شخص نے پوٹیٹو چپس کے ڈبے میں زندہ سانپ اسمگل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ جس کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ مقدمے کی سماعت کے دوران ملزم نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس قسم کے پالتو جانوروں او رسانپوں کو بیحد پسند کرتا ہے او راسی لئے اس نے 3زندہ سانپ جو ناگ کی نسل سے تھے ہانگ کانگ سے لاس اینجلس لانے کی کوشش کی۔

 اسکا کہناہے کہ اس نے پہلے بذریعہ ڈاک ان سانپوں کو بھیجنا چاہا تھا مگر پیکٹ پکڑا گیا جسکے بعد اس نے اسے اپنے ساتھ لیکر سفرکا ارادہ کیا۔ عدالت نے اس جرم پر مجرم سے انتہائی ہمدردی کا اظہار کیا اور صرف پانچ ماہ کی قید کا حکم دیا۔ ملزم کا کہناتھا کہ اس نے مزید 20سانپ لاس اینجلس اسمگل کرنے کی کوشش کی مگر وہ راستے میں ہلاک ہوگئے۔ کہا جاتا ہے کہ ملزم ایشیائی ممالک سے سانپ اور دیگر رینگنے والے جانور خریدتا تھا اور انہیں پہلے ہانگ کانگ لاتا اور پھر وہاں سے امریکہ اسمگل کردیتا تھا۔