ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے شامی تنازعہ کے حل کے لئے عالمی طاقتوں اور علاقائی قوتوں کے سامنے نئی تجاویز پیش کی ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جواد ظریف نے کہا ہے کہ ان تجاویز میں شام میں نیشنل یونٹی حکومت، جنگ بندی، انسدادِ دہشت گردی اور دستوری اصلاحات شامل ہیں تاہم ان نکات پر مغربی طاقتوں کا کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ۔واضح رہے کہ حال ہی میں ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی جس میں بانکی مون نے ان پر زور دیا تھا کہ ان کا ملک شامی تنازعہ کے پرامن سیاسی حل میں تعاون کرے تا کہ جنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔