بلوچستان اسمبل? ?ا الطاف حس?ن ?? خلاف مذمت? قرارداد لان? ?ا اعلان

237

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اراکین نےالطاف حسین کی جانب سے دیئے گئے بیان کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورالطاف حسین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا۔

ڈپٹی اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا ۔ جس میں اراکین اسمبلی نے گزشتہ دنوں الطاف حسین کی جانب سے پاک فوج کے خلاف دئیے گئے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ الطاف حسین نے پاک فوج کے متعلق غلط بات کی ہیں جو کہ ناقابل قبول ہے۔

صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ الطاف حسین نے پاک فوج کے خلاف نفرت آمیز الفاظ کا استعما ل کیا جوکہ ناقابل قبول ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے الطاف حسین کے بیان کےخلاف مذمتی قرارداد لانےکااعلان بھی کیا

رکن بلوچستان اسمبلی شاہدہ رؤف نے کہا کہ وہ ایم کیو ایم کے قائد کے بیان کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے انکا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے مسلح افواج سے متعلق غلط بات کی۔ پاک فوج  اس کےخلاف بھرپور قانونی کارروائی کرے۔

صوبائی وزیرصحت رحمت بلوچ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے خلاف الطاف حسین کا بیان قابل برداشت  ہے۔