ب?ن? آف پنجاب ?و ب?رون مل? شاخ?? ??ولن? ?? اجازت

261

ترقی کی راہ پر گامزن پاکستان کے منافع بخش بینک ،پنجاب بینک کو مقامی سطح پر پذیرائی ملنے کے بعد اب بیرون ملک شاخیں کھولنے کی اجازت بھی مل گئی۔
بینک آف پنجاب کے صدر نعیم الدین خان کے مطابق حکومت نے پنجاب بینک کو دیگر ممالک میں شاخیں کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک برانچیں کھولنے کی اجازت خوش آئند ہے اور اس اقدام سے دنیا بھر میں پنجاب بینک کا نام روشن ہوگا۔
نعیم الدین خان نے بتایا کہ پنجاب بینک کے اثاثے425ارب ہو گئے جب کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار بینک کا رواں سہ ماہی منافع 2 ارب سے تجاوز کر گیاہے۔