حکمرانوں نے دیگر مسائل سمیت بداخلاقی کا بھی تحفہ دیا، سردار ظفر 

193

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اگر ملک میں شرعی سزائیں نافذ ہوتیں تو آج قوم کو معصوم اور کمسن بچیوں کے لاشے نہ اٹھانے پڑتے۔ اسلامی سزاؤں پر پھبتیاں کسنے اور انہیں ظالمانہ قرار دینے والوں نے قوم کو موجودہ صورتحال سے دوچار کیا ہے۔ مغربی اور سیکولر نظام کے پیروکار ملک میں فحاشی، عریانی اور بے حیائی پھیلانے کے ذمے دار ہیں، جس کی وجہ سے آج یہ دن دیکھنے پڑے ہیں۔ عوام اب باشعور ہوگئے ہیں اور وہ اصل حقائق جان چکے ہیں۔ زینب، عاصمہ اور اس طرح کے دیگر سیکڑوں پیش آنے والے واقعات بداخلاق حکمرانوں کا تحفہ ہیں۔ ان حکمرانوں نے قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر مسائل سمیت بداخلاقی کا بھی ایک بڑا تحفہ دیا ہے، جس کی وجہ سے ملک و قوم کی عالمی سطح پر بدنامی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عورت کے حقوق کے تحفظ کے نام پر بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کرنے والوں نے پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام کردیا ہے۔