وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس، ملک میں داخلی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

251

 وزیراعظم محمد نوازشریف نے ملک میں داخلی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے جمعہ کو اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعظم ہاﺅس میں منعقدہ اجلاس کے دوران ملک میں سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ملک میں سلامتی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ہر اقدام اٹھایا جائے گا۔

اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف، چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ، وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور سرتاج عزیز، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سینئر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔