چین کا جنوبی سمندر میں امریکی نیول مشن کی موجودگی کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار

287

چین نے جنوبی سمندر میں امریکی نیول مشن کی موجودگی کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو ذرائع ابلاغ نے چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہوا چوئی ینگ کے حوالہ سے بتایا کہ امریکی نیوی مشن کے چینی جزائر سے 12 ناٹیکل میل اندر چین کی سمندر میں داخل ہوا ہے جو کہ چین کیلئے بڑی تشویشناک بات ہے۔

ترجمان نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ جنوبی سمندر میں تمام تر موجودہ صورت کو معروضی اور دیانت دارانہ طور پر دیکھے اور اس علاقہ میں امن واستحکام برقرار رکھنے کیلئے تعمیری کردار ادا کرے اور چین کے ساتھ مل کر کام کیا جائے ۔ دریں اثناءامریکی انتظامیہ نے چینی وزارت خارجہ کے اس بیان پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔