نیو ی وار کالج کے ایک وفد نے کمو ڈور سجا د اکبر خان کی سر براہی میں ایف پی سی سی ۤآئی کا دورہ

688

کرا چی: 90ممبرا ن پر مشتمل پا ک نیو ی وار کالج کے ایک وفد نے کمو ڈور سجا د اکبر خان کی سر براہی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے ہیڈ آفس کراچی کا دورہ کیا ۔ ایف پی سی سی آئی کے نا ئب صدر ز اہد سعید نے وفد کو خو ش آمد ید کر تے ہو ئے پاکستان کی مو جو دہ معا شی صورتحا ل کے متعلق آگا ہ کر تے ہو ئے وفد کے شرکا کو وقت کی ضرورت کے مطا بق قو می معیشت کی خو شحالی کے لیے جذبہ کو بیدار رھنا چا ہیے ۔

ایف پی سی سی آئی کے سیکر یٹری جنرل ڈاکٹر اقبال تھیم نے ایف پی سی سی آئی کی ملکی اور بین الا قو می سر گر میوں کا احاطہ کر تے ہو ئے ادارہ کے کردار کو واضح کیا ۔ سو ال جواب کے سیشن کے دوران شرکاءکا لج نے مختلف مو ضو عات جس میں با ہمی تجا رت ، معاشی تعلقا ت پڑوسی ممالک کے درمیان ایف پی سی سی آئی کے،ECO CCI، سارک چیمبر آف کامرس ، دیگر پلیٹ فارمو ںمو زوں پر پھر مکمل اور تفصیل کے ساتھ سوال جواب کیے

۔ مو جو دہ دور میں عالمی سطح پر تیل کی قیمتو ں میں کمی کا ملکی معیشت پر کیا اثر پڑا ہے۔ ایف پی سی سی آئی کا موقف ہے کہ قو می بجٹ اور معاشی پالسیوں ، جی ڈی پی پر ٹیکس ، امن وامان کی صورتحال ، معاشی بحران کے خاتمہ کے لیے تر جیحی بنیا د پر کا م ہو نا چا یئے ۔ ملک میں ایکسپورٹ میں اضا فہ کے لیے نئی ما رکیٹ کے لیے تحقیق ہو نی چاہیے اور ملک کی برآمدات میں اضا فہ اور بز نس کی آسانی جیسے عنوان پر گفت و شنید ہو ئی۔ ایف پی سی سی آئی سیکر یٹر یٹ کی جانب سے مہر عالم خان ، سیکر یٹر ی آئی آر، امجد قر یشی ، ڈپٹی سیکر یٹری جنرل ، احمد زمان خان، اے ایس جی اور مختار احمد بٹ ڈائر یکٹر جنرل ایڈمن نے مختلف مو ضوعات پر اپنے خیالا ت کا اظہا ر کیا۔