ا?م ??و ا?م پر پابند? اورالطاف حس?ن ?? خلاف ?ارروائ? ?? قرارداد منظور

246

بلوچستان اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے فوج مخالف بیان اور اشتعال انگیزتقریر کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کرلی گئی۔
مذمتی قرار داد وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی ،جعفر مندوخیل اور رحمت بلوچ نے پیش کی ۔ جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔قرارداد پر چودہ اراکین اسمبلی نے دستخط کئے ۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ لسانی تنظیم کیجانب سےافواج پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی بغاوت کےزمرےمیں آتی ہےاور ایسے عناصرکی سرکوبی کے لئے  ضروری ہے کہ  فاشسٹ تنظیموں پرپابندی لگائی جائے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ لسانی تنظیم کے سربراہ پر آرٹیکل چھ کے تحت کاروائی کی جائے ۔

کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کو بھی قرارداد کا حصہ بنایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لسانی تنظیم نے پورے کراچی کو یر غمال بنا رکھا ہے ۔ اورکراچی کی حالات خراب کرنے کی ذمے دار بھی یہی لسانی تنظیم ہے ۔

قرارداد کے متن میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور فوج کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف بھی کیا گیا۔