الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ڈی آر اوز نے این اے 122 ، این اے 144 اور پی پی 147 میں انتخابی مواد پولنگ اسٹیشنز پہنچانے کے حوالے سے رپورٹ دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق انتخابی مواد فوج کی نگرانی میں پہنچایا گیا ۔
اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے مطابق تمام حلقوں میں پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گی، ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کیلیے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ لازمی ہو گا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ میڈیا اور الیکشن آبزرورز کو خصوصی پاسز جاری کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی مواد این اے 122،این اے 144،پی پی 147میں پہنچا دیا گیا، انتخابی مواد پولنگ اسٹیشنز تک فوج ، سیکیورٹی اداروں کی زیر نگرانی پہنچایا گیا۔ امید ہے انتخابی عمل کی تکمیل تک تمام ادارے تعاون بخوبی جاری رکھیں گے۔