کراچی (اسٹا ف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی کے شہریوں کو تفریحی مقامات کی داخلہ فیس میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت سفاری پارک، چڑیا گھر اور لانڈھی زومیں تین سال اور اس سے کم عمر کے بچوں کا داخلہ مفت ہوگا،
بیچ پارک ،ہل پارک،پولوگراؤنڈ، ایس ٹی22اورامیر خسرو پارک سمیت دیگر پارکوں پر بھی اس فیصلہ کا اطلاق ہوگا،
تمام خصوصی افراد اور65سال سے زائد عمر کے سینئر سٹیزن (بزرگ شہریوں) کا بھی ان تفریحی مقامات میں داخلہ مفت ہوگا جبکہ طلبا و طالبات کو ان تمام تفریحی مقامات پر داخلہ فیس میں 50فیصد رعایت حاصل ہوگی،
میئر کراچی نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد کراچی کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے، تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان اور افسران کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کردی گئی ہیں،داخلہ فیس میں رعایت کا اطلاق جمعہ2فروری2018سے کردیا گیا ہے۔