پشاور، جماعت اسلامی کے تحت ورثا شہدا کشمیر کے ساتھ کل خصوصی نشست ہوگی

129

پشاور (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی پشاور کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کل ورثا شہدا کشمیر کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس کے مہمان خصوصی نائب امیر حزب المجاہدین پاکستان سید تاج علی شاہ ہوں گے۔ جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پشاور عتیق الرحمن نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ورثا شہداکے ساتھ خصوصی نشست دفتر جماعت اسلامی پشاور نشتر آباد میں کل 2.30 بجے دوپہر ہوگی۔ نشست کے مہمان خصوصی مرکزی نائب امیر حزب المجاہدین پاکستان سید تاج علی شاہ ہوں گے جبکہ امیر جماعت اسلامی پشاور صابر حسین اعوان نشست کی صدارت کریں گے۔