العلم ایجوکیشن کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات آج آرٹس کونسل راولپنڈی میں ہوگی

140

راولپنڈی (جسارت نیوز) العلم ایجوکیشن کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات آج صبح 9بجے تا 12بجے راولپنڈی آرٹس کونسل ڈبل روڈشمس آبادراولپنڈی میں منعقد ہوگی۔ تقریب سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمدیوسف ،ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر معصوم یاسین زئی،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع راولپنڈی کے امیر مولاناقاضی مشتاق خطاب کریں گے۔ اس موقع پر 33حفاظ طلبہ وطالبات کی دستاربندی اور 60طلبہ وطالبات کووفاق المدارس کے امتحان میں کامیابی پر اعزازی شیلڈاور انعامات بھی دیے جائیں گے۔