حکمرانوں نے تحریک آزادی کشمیر سے اپنا رشتہ کمزور کرلیا

175

نوابشاہ (وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی نوابشاہ سرور احمد قریشی نے اجتماع کارکنان سے خطاب کے دوران کہا کہ نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ اور سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی کل نوابشاہ میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کریں گے۔ ریلی کا آغاز تراوز چوک دفتر جماعت اسلامی سے ہوگا۔ یوم یکجہتی کشمیر ریلی کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ریلی میں مظلوم کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق اور غاصب بھارتی فوجیوں اور بھارت کی جانب سے تشدد، ظلم، فسطائیت پر مبنی پالیسوں پر شہریوں کی بڑی تعداد یوم یکجہتی کشمیر ریلی میں شریک ہوگی۔ اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ نوے کے عشرے میں سابق امیر جماعت اسلامی مرحوم قاضی حسین احمد نے نہتے کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے مظالم پر عالمی دینا کی توجہ اس جانب مبذول کروا کر کشمیر کی تحریک حریت آزادی میں پاکستان کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کے ساتھ ساتھ حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی اخلاقی مالی سفارتی معاشی مدد کریں۔ پاکستانی حکمرانوں کی توجہ اس جانب مبذول کروائی کہ وہ اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی اخلاقی مالی سیاسی سفارتی معاشی مدد کریں۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناع نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیکر پاکستان کے مکمل کرنے کا اعادہ کیا لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعد کے حکمرانوں نے تحریک حریت آزادی کشمیر سے اپنا رشتہ کمزور کرلیا ہے جو لمحہ فکر ہے۔ آج اس بات کی کہیں زیادہ ضرورت ہے کہ ہم اس اہم عالمی مسئلے کو بہتر انداز میں اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مظلوم کشمیریوں کی ہر ممکن مدد کریں۔