پاکستان اسٹاک مارکیٹ7دن کے دوران مجموعی طور پر مندی

524
stock dawn pic

کراچی :پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے کے دوران میںمجموعی طور پر مندی کے اثرات چھائے رہے اور کے ایس ای100انڈیکس200سے زائد پوائنٹس کی کمی سے 44300پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 46ارب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم 92کھرب روپے سے گھٹ کر91کھرب روپے رہ گیا

۔اسٹاک تجزیہ کارو ں کے مطابق گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سرمایا کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا جبکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے20ماہ کے بعد شرح سود میں اضافہ کا سرمایہ کارو ں نے منفی اثر لیااور ایک ہفتے کے دوران بیرونی سرمایا کاروں نے اسٹاک مارکیٹ سے 1کروڑ 62 لاکھ روپے کا سرمایہ نکال لیاجس کے باعث انڈیکس میں گراوٹ دیکھنے میں آئی۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کے معاشی اعشاریے بہتر ہیں اور مستقبل میں اس میں مزید بہتری کا امکان ہے جس سے اسٹاک مارکیٹ

بھی بہتر پرفارم کرتی نظر آئی گی۔گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ 3دن مندی کی لپیٹ میں رہی جس کے سبب انڈیکس502.08پوائنٹس لوز کر گیا جبکہ2روزہ تیزی کے دوران انڈیکس نے252.15پوائنٹس ریکور لئے مگر مندی کی وجہ سے کے ایس ای100انڈیکس میں249.93پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 44551.13پوائنٹس سے گھٹ کر44301.20پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 282.08پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 22152.05پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32043.29پوائنٹس سے کم ہو کر31887.23پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری مندی کے اثرات غالب آنے سے مارکیٹ کے سرمائے میں ایک ہفتے کے دوران 46ارب 31کروڑ55لاکھ88ہزار843روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 92کھرب17ارب77کروڑ30لاکھ61ہزار563روپے سے کم ہو کر 91کھرب71ارب45کروڑ74لاکھ72ہزار720روپے ہو گیا ۔گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس44858.19پوائنٹس کو بلند سطح کو چھو گیا تھا مگر مندی کی وجہ سے انڈیکس43993.17پوائنٹس کی پست ترین سطح پر بھی دیکھا گیا تھا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ11ارب روپے مالیت کے28کروڑ85لاکھ92ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم8ارب روپے مالیت کے 19کروڑ23لاکھ33ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1881کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 919کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،866میں کمی اور96کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے دیوان سیمنٹ ،بینک آف پنجاب ،فیصل بینک ،پیس پاک لمیٹڈ ،لوٹے کیمیکل ،پاک ا لیکٹرون،پاک ریفائنری ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،عائشہ اسٹیل مل ،دوست اسٹیل لمیٹڈ ،بینک آف پنجاب ،دیوا ن موٹرز ،پاور سیمنٹ ،اینگرو پولیمر ،فوجی سیمنٹ اورازگار ڈ نائن سر فہرست رہے ۔